5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نامور شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے پیزا پر آرٹ
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…دنیا بھر میں مختلف شعبوں کی نامور و مشہور شخصیات کو خراجِ تحسین اور نذرانہِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ناصرف مختلف ادارے بلکہ ان کے مداح بھی منفرد اور انوکھے انداز اختیار کرتے ہیں۔مشہور فوڈ آرٹسٹ Prudence Emma Staiteجو Prudence Staiteکے نام سے مشہور ہیں، کو کھانے پینے کی اشیاء کو مختلف انداز میں ڈھالنے میں مہارت حاصل ہے ۔اپنی اسی فنی مہارت کو استعمال میں لاتے ہوئےPrudence Staiteنے دنیا بھر میں مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ Prudence Staite نے بین الاقوامی سطح پر شہرت کی حامل شخصیات کے چہروں کو پیزا کی شکل میں ٹماٹر،پنیر اور دیگر سجاوٹی اشیاء کو استعمال میں لاتے ہوئے اس خوبصورتی سے تخلیق کیا ہے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ جاتے ہیں۔