5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسلحہ، ڈرگ مافیاکیخلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے ، ایم کیوایم
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو اسلحہ، ڈرگ مافیاکیخلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن انیس احمد قائم خانی نے کہا کہ ایم کیوایم کو اسلحہ، ڈرگ مافیاکیخلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے،رضا حیدر ہمارے دیرینہ ساتھی تھے، برے حالات میں بھی تحریک سے جڑے رہے،23 جولائی کو یونٹ پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس سے کارکن شہید ہوئے،جمیل خانزادہ کو قبرستان میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا،ہم بدلے کی بات کرسکتے تھے تاہم نہیں کی۔انیس احمد قائم خانی نے کہا کہاے این پی لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیا کی سرپرستی ختم کرے،اے این پی کی خیبر پختونخوا اور سندھ میں الگ الگ پالیسی ہے،ظلم کے آگے نہ ماضی میں سرجھکایا اور نہ جھکائیں گے، اللہ ہمارے شہیدوں کی قربانیوں کو قبول فرمائے،اس سانحے پر ہمدردی کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں،قائد تحریک الطاف حسین نے طالبانائزیشن کے بارے میں آگاہ کیا،الطاف حسین کی نشاندہی پر صوبائی حکومت نے توجہ نہیں دی ۔صدر اور وزیراعظم سے گزارش ہے کہ رضا حیدر کی شہادت پر اعلیٰ سطح کی انکوائری کرائی جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایم پی اے رضا حیدر کے قاتلوں کی گرفتاری چاہتے ہیں۔ایم کیو ایم کو ڈرگ مافیا، لینڈ مافیا اور اسلحہ مافیا کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے۔ الطاف حسین کی اپیل پر خیبر پختونخوا کے شہریوں کے لیے امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے، اس حقیقت سے کون واقف نہیں کہ کراچی آنے والے طالبان کو کہاں چھپنے کی جگہ ملتی ہے۔اے این پی کراچی میں طالبان کی حمایت کررہی ہے، طالبان اور جہادی تنظیمیں کراچی کے مختلف علاقوں میں پناہ گاہیں بنارہی ہیں۔انہوں نے رحمان ملک سے سوال ہے کہ جب دہشت گردوں کی کارروائی کا پہلے سے علم تھا تو ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔