5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دنیا کو متحد ہونا چاہیے نہ کہ تقسیم، زرداری
جنگ نیوز -
پیرس . . . . . . . . . صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتائیں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا کو متحد ہونا چاہیے نہ کہ تقسیم ۔پیرس میں ایک فرانسیسی اخبار کو انٹرویو کے دوران صدر زرداری کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے پاکستان کے بارے میں متنازع بیان کا حل ان سے براہ راست ملاقات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانے والوں کو پاکستان کی قربانیاں دیکھنی چاہئیں ان کا کہنا تھا کہ وکی لیکس میں شائع ہونے والے تمام الزامات ان کے اقتدار میں آنے سے پہلے کے ہیں، کراچی میں فرانسیسی میرین کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ جیل میں تھے۔