تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب اور بارشوں سے895افرادجاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

جنگ نیوز -
اسلام آباد....…نیشنل ڈیزارسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعدادآٹھ سو95 ہو چکی ہے، جبکہ35ہزار سات سوچورانوے مکان تباہ ہوئے۔این ڈی ایم اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد774 ، پنجاب میں48 ، بلوچستان میں19 ، آزاد کشمیر میں48 اور گلگت بلتستان میں06 ہو چکی ہے۔ سیلاب میں گھرے متاثرین کو ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پرپہنچایاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.