تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی میں کشیدگی کے باعث،اسٹاک مارکیٹمیں اتارچڑھاؤ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . شہر میں جاری کشیدگی کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا۔ منگل کو کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈکس کاروبار کے اختتام پر15 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار389 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم چار کروڑ57 لاکھ شیئرز رہا۔کے ایس ای انتظامیہ کے جاری اعلامیئے کے مطابق شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال کے کی وجہ سے اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ وقت سے ایک گھنٹہ قبل روک دی گئی۔پیر کو سب سے زیادہ کام راوی ٹیکسٹائل کے شیئرز میں ہوا جس کی قیمت پانچ پیسے اضافے کے ساتھ چار روپے چار پیسے ہوگئی۔ اس کے علاوہ ٹی آرجی پاکستان کاشیئرکاروباری لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا۔ ٹی آرجی کی بیرون ملک دوذیلی کمپنیوں کی فروخت کی خبروں پر سرمایہکار اس کے حصص کی خریداری میں سررگرم نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.