5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وزیراعظم میانوالی میں سیلاب سے متاثرہ مقام پرلینڈنہ کرسکے
جنگ نیوز -
میانوالی . . . . . . . وزیر اعظم خراب موسم کی وجہ سے میانوالی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران لینڈ نہ کر سکے اور انہیں واپس اسلام آباد آنا پڑا۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیرا عظم سید یوسف رضا گیلانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دوریکیلئے ہیلی کاپٹر پر میانوالی گئے تھے تاہم خراب موسم کی وجہ سے لینڈنگ ممکن نہ ہو سکی اور انہیں واپس اسلام آباد آنا پڑا۔اس سے قبل وزیر اعظم کو سوات اور مالاکنڈ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کرناپڑاہے۔