تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:اے این پی کے کارکنان سپرد خاک

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . . گزشتہ روز کے ہنگاموں میں جاں بحق اے این پی کے دو کارکنوں کو لانڈھی اور میٹروول میں سپرد خاک کردیا گیا۔آج صبح مظفر آباد کالونی لانڈھی میں علی رشیدکو نماز جنازہ کے بعدعلاقے کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ دوسرے کارکن شیر محمد کو شر پسندوں نے ناظم آباد انکوائیری آفس کے سامنے قتل کیا تھا،جس کی نماز جنازہ ناظم آباد نمبر دو میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں اے این پی کے مرکزی رہنمااور دیگر سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت شرکت کی، مرحوم کومیٹرول کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.