تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی :دو روز میں57 افراد ہلاک،150 سے زائد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں پیر کی شام سے شروع ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں اب تک 57 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔جبکہ متعدد مکانوں اورگاڑیوں کوآگ لگا دی گئی۔کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینیررہنما اور رکن سندھ اسمبلی سید رضا حیدر کی شہادت کے بعد پیر کی شام سے کراچی کے مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤاورہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہوا۔اس دوران مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔شہر میں جاری پرتشدد واقعات میں اب تک57 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ150 سے زائد افراد زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔چھتیس گھنٹوں میں40 سے زائد گاڑیاں ،فرنیچرز مارکیٹ ،متعددچائے کے ہوٹلوں ،قالین کی دکانوں سمیت پتھاروں کو بھی آگ لگا دی گئی ۔رات گئے نامعلوم افراد نے عیسیٰ نگری میں ریتی بجری کے10 سے زائد ٹرکوں کو نذر آتش کردیا ،گلشن اقبال ،ابوالحسن اصفہانی روڈ ،لیاقت آباد میں پتھاروں اور ٹھیلوں کو آگ لگا دی گئی ،کٹی پہاڑی پر مسلح افراد مورچہ بند ہو کر فائرنگ کرتے رہے ،پاپوش نگر اور بنارس میں بھی مسلح افراد کا گشت جاری رہا اور مورچہ بند افراد نے فائرنگ بھی کی ۔قصبہ کالونی میں تین مکانوں کو آگ لگا دی گئی ۔فائر بریگیڈ کا عملہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کررہا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز سڑکوں سے غائب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.