5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سعودی عرب کابلیک بیری کے استعمال پرپابندی عائد کرنیکا اعلان
جنگ نیوز -
جدہ ... سعودی عرب نے بلیک بیری سمارٹ فون کے استعمال پر جمعہ کے دن سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جمعہ سے بلیک بیری کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔گذشتہ ہفتے خلیجی ریاست یو اے ای نے خبردار کیا تھا کہ بلیک بیری کے غلط استعمال کے امکانات کی وجہ سے اس کا استعمال سیکیورٹی رسک ہے۔ بحرین نے گذشتہ اپریل میں بلیک بیری میسنجر سافٹ وئر کے استعمال کے حوالے سے وارننگ جاری کی تھی ۔ اسی طرح بھارت نے بھی گذشتہ ہفتے بلیک بیری سمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔