تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان نے رات گئے میر فیروز لہڑی کی عیادت کی

جنگ نیوز -
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان نے رات گئے میر فیروز لہڑی کی عیادت کی

کوئٹہ …وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے رات گئے نجی اسپتال میں ممتازٹرانسپورٹرمیر فیروز لہڑی کی عیادت کی۔فیروزلہڑی کوحکومت بلوچستان کے خصوصی طیارے کے ذریعے علاج کیلئے کراچی بجھوایاجائے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رات گئے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال کا دورہ کیااور معروف ٹرانسپورٹر میر فیروز لہڑی کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے انھیں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اعلان کیاکہ فیروز لہڑی کے علاج معالجے کے تمام تر اخراجات وہ خود ادا کریں گئے ۔جبکہ انھیں بلوچستان حکومت کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی بجھوایا جائے گا تاکہ ان کا بہتر علاج ہو سکے۔ لنک سریاب روڈپرممتازٹرانسپورٹرمیر فیروزلہڑی اپنے بس ٹرمینل سے گاڑی میں گھرکی جانب جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افرادنے ان کی گاڑی پراندھادھند فائرنگ کردی۔گولیاں لگنے سے میرفیروزلہڑی اورایک راہگیرزخمی جبکہ ان کاڈرائیوامیرحمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاتھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.