تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان : حالیہ سیلاب میں24افراد جاں بحق اور98زخمی

جنگ نیوز -
بلوچستان : حالیہ سیلاب میں24افراد جاں بحق اور98زخمی

کوئٹہ…بلوچستان میں حالیہ سیلاب کے دوران 24افراد جاں بحق اور 98زخمی ہوئے ،50افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔ کوہلوشہر اور گردونواح میں گزشتہ48 گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری۔ شدید بارشوں کے باعث مختلف ڈیموں میں طغیانی کے بعد ضلع میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ۔ کوہلو میں شدید بارشوں کے باعث مختلف ڈیموں میں طغیانی کے بعد شہریوں کو محفوط مقامات پر پناہ لینے کے لیے پولیس کی جانب سے اعلانات کیے جارہے ہیں۔ضلع میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ ایریگیشن ذرائع کے مطابق کوہلو میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی پانی نے سبی اور نصیر آباد کے علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منجمینٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 22جولائی سے اب تک سیلاب اور بارشوں سے بارکھان میں 18،سبی میں3،کوہلوجعفرآباداور کچھی میں ایک ایک اموات ہوئی۔سبی میں 70,بارکھان میں 25کوہلو میں دواورجعفر آباد میں ایک شخص زخمی ہوا۔بارشوں اورسیلاب سے بلوچستان کے گیارہ اضلاع میں 19604مکانات گرگئے جن میں سب سے زیادہ 7746مکانات سبی میں زمیں بوس ہوئے ۔صوبے میں آنے والے سیلاب سے 2584گاؤں متاثر ہوئے جس سے 22740خاندان بے گھر ہوگئے۔ سیلاب 321651ایکڑ پر کھڑی فصلیں بہا کرلے گیا جبکہ سبی نصیر آباد میں 35کلومیڑ کچھی میں 36کلومیڑ سمیت دیگرعلاقوں میں تقریبا سو کلومیڑ سڑکیں بھی تباہ ہوئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.