5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
متحدہ قومی موومنٹ جاپان کی رضا حیدر کی شہادت کی شدید مذمت
جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی/نمائندہ جنگ…متحدہ قومی موومنٹ جاپان کی جانب سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے ممبر رضا حیدر سمیت دیگر کارکنوں کی کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ جاپان کے سینٹرل آرگنائزر شفیق احمد اور دیگر عہدے داران اور کارکنوں نے اپنے بیان میں رضا حیدر کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے شہید ہونے والے تمام کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ جاپان کے سینٹرل آرگنائزر شفیق احمد نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور جس طرح کراچی میں متحدہ کے ہمدردوں اورکارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے اس پرحکومت وقت کو سخت ایکشن لینا چاہیے۔ دریں اثناء رضا حید کی شہادت پر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیر کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود ، پیپلز پارٹی جاپان کے صدر نعیم آرائیں، پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے ندا خان اچک زئی، عبدالرحیم آرائیں اور رفاقت خان سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔