5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
متاثرین سیلاب کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے،وزیر خارجہ جاپان
جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی/نمائندہ جنگ…جاپان کی حکومت پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے ازالے کے لیے پاکستان کوہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ یہ بات جاپان کے وزیر خارجہ کاتسویا اوکادا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام اپنے ایک پیغام میں کہی۔جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جاپانی حکومت اور عوام پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔پاکستان میں آنے والے سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی شدید تباہی کے حوالے سے جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جاپانی حکام حکومت پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پاکستان کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔