تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی،دو روز میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 163 ہو گئی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں پیر کی شام سے شروع ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں اب تک63افراد ہلاک اور150سے زائد زخمی ہو گئے ہیں،جبکہ متعدد مکانوں،دکانوں،پتھاروں اور50سے زائد گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی،شہر میں تیسرے روز بھی کشیدگی کا سلسلہ برقرار ہے جس کے باعث شہر قائد میں رہائش پزیر افراد کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سید رضا حیدر کی شہادت کے بعد پیر کی شام سے کراچی کے مختلف علاقوں میں جلاؤ، گھیراؤاورہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہوا۔اس دوران مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔شہر میں جاری پرتشدد واقعات میں اب تک62افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا جاچکا ہے، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔چھتیس گھنٹوں میں50 سے زائد گاڑیاں ،فرنیچرز مارکیٹ،متعددچائے کے ہوٹلوں ،قالین کی دکانوں سمیت پتھاروں کو بھی آگ لگا دی گئی ۔رات گئے نامعلوم افراد نے عیسیٰ نگری میں ریتی بجری کے 10 سے زائد ٹرکوں کو نذر آتش کردیا ۔ گلشن اقبال ،ابوالحسن اصفہانی روڈ ،لیاقت آباد میں پتھاروں اور ٹھیلوں کو آگ لگا دی گئی۔ کٹی پہاڑی پر مسلح افراد مورچہ بند ہو کر فائرنگ کرتے رہے۔ پاپوش نگر اور بنارس میں بھی مسلح افراد کا گشت جاری رہا اور مورچہ بند افراد نے فائرنگ بھی کی ۔قصبہ کالونی میں تین مکانوں کو آگ لگا دی گئی۔فائر بریگیڈ کا عملہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کر رہا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکار کشیدگی والے علاقوں میں خاموش تماشائی بن کر رہ گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.