تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ روز میں26افراد ہلاک

جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوصہ جموں وکشمیر میں گذشتہ پانچ روز میں 26افراد ہلاک ہوچکے ہیں،تاہم ذرائع کے مطابق آج بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برام ایوان میں مقبوضہ وادی کے نوجوانوں کے لیے مخصوص پیکج کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں وزیر داخلہ کشمیر کے معاملہ پر مختلف حکام سے ملاقاتیں کر رہے تھے، جن میں کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جارہا تھا، خاص طور پر یہ کہ بھارتی حکومت مقبوصہ وادی میں امن کس طرح قائم کرے گی۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ وادی میں ہنگامہ آرائی میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں، دوسری طرف اب تک ایک ہزار سے زائد بھارتی سیکیورٹی کے اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ مقبوصہ جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کا مسئلہ سیاسی ہے جسے سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔تاہم وادی میں مسلسل ہنگامہ آرائی کی وجہ وہاں دوسرے علاقوں سے آنے والے سرکاری ملازمین وادی چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.