5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، اسپین کی کام یابی
جنگ نیوز -
برلن…چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور اسپین کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی جب کہ جرمنی اور ہالینڈ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جرمنی میں جاری ایونٹ کے تیسرے دن ہالینڈ کا مقابلہ تھا نیوزی لینڈ سے، ہالینڈ کی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور کیویز نے کسی بھی ٹیم کے خلاف 19 میچز بعد پہلی کامیابی حاصل کی، ان کی جیت کا اسکور تین ایک رہا۔ دوسرے میچ میں اسپین نے میزبان جرمنی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے اپ سیٹ شکست دی۔ تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تین دو سے شکست دے کر ٹائٹل ریس سے باہر کردیا۔ آسٹریلیا تین میچز کے بعد 9پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جب کہ میزبان جرمنی 6پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور اسپین 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔