تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملتان،مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے5افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
ملتان . . . ملتان کے علاقے بوہڑ گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 5 بجے کے قریب ملتان کے علاقے بوہڑ گیٹ النگ میں اس وقت پیش آیا جب بارش سے مکان کی چھت گر گئی اور مکان میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے ۔ تقریباً تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد ریسکیو ٹیم نے ملبے میں دبی لاشوں کو باہر نکال لیا جن کی میتوں کو ملتان کے نشتر اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ مکان محمد ذاکر نامی شخص کا تھا جس کی چھت گرنے سے محمد ذاکر کے 2 بیٹے کامران ، عثمان اور 2بیٹیاں ارم اور روبینہ سمیت ان کی 4سالہ بھتیجی آمنہ جاں بحق ہو گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.