5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تائیوانی خاتون کا40 لاکھ مچھر جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم
جنگ نیوز -
تائی پے . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . عام طور پر لوگ مچھروں کو مار کر پھینک دیتے ہیں تاہم تائیوان کی ایک خاتون انہیں جمع کرتی ہیں۔ ہوانگ یوان نامی یہ خاتون نہ صرف مچھروں کو مار کر سنبھال کے رکھتی ہیں بلکہ دنیا میں سب سے زیادہ مچھر جمع کرنے کا ریکارڈ بھی بنا چکی ہیں۔ اس وقت یوان کے پاس چالیس لاکھ سے زائد مچھر جمع ہیں جن کا مجموعی وزن ڈیڑھ کلو ہے۔