تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کمپیو ٹر کا زیادہ استعمال بچوں کی دماغی نشو نما کے لیے خطرناک،ماہرین

جنگ نیوز -
لندن . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . ماہرین ِنفسیات کے مطا بق کمپیوٹر کا زیا دہ استعمال بچو ں کی دماغی نشو ونما کے لیے نقصا ن دہ ہے، ماہرین نے نو عمر بچوں خصو صاً نو سال سے کم عمر بچوں کے لیے کمپیوٹرکا استعما ل مضر قرار دیا ہے ۔ ماہرین کا کہناہے چو بیس سال کی عمر تک دما غ مکمل طو ر پر با شعو ر نہیں ہوتا، لہٰذا ایسی چیزیں جن کے منفی اثرا ت مر تب ہو سکتے ہوں ان تک بچو ں کی رسا ئی کم سے کم ہو نی چا ہیے ۔ماہرین کا یہ بھی کہناہے کمپیوٹر کے زیا دہ استعما ل کے بجا ئے بچوں کا انسا نی میل جو ل زیادہ ہو نا چا ہیے جو کسی بھی فر د کی ذہنی نشوونما میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.