5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب،عالمی برادری کا اب تک10کروڑ30لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . پاکستان میں متاثرین سیلاب کے لئے مختلف ممالک نے اب تک 10کروڑ 30لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والے خطرناک سیلاب کے باعث اب تک لاکھوں افراد بے گھر جبکہ سینکڑوں ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف ممالک نے ان متاثرین کی امداد کا اعلان کیا ہے جن میں امریکا نے ایک کروڑ ڈالر، برطانیہ نے 80لاکھ ڈالرجبکہ چین اور آسٹریلیا نے بھی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افرادکے لئے اب تک تقریباً 10کروڑ 30لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا جاچکاہے۔ دوسری طرف بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تقریباً پچیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک پاکستان میں آنے والا یہ بدترین سیلاب ہے۔