تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سندھ:شدید سیلاب کی پیشگوئی،حساس مقامات پر فوجی دستے تعینات

جنگ نیوز -
سکھر . . . سندھ میں شدید ترین سیلاب کی پیش گوئی کے بعد صوبے بھر کے حساس مقامات پر فوج کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں، جب کہ بڑی تعداد میں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔گڈو بیراج کے مقام پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا اضافہ ہوا،اس وقت گڈو کے مقام پر 4 لاکھ 62 ہزار 900 کیوسک پانی موجود ہے جبکہ یہاں سے سکھر بیراج کے لئے 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک سے زائد پانی چھوڑا جارہا ہے۔سکھر بیراج پر پانی کی بالائی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور یہاں سے 2لاکھ 52ہزار کیوسک پانی گزرہا ہے۔سکھر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث محکمہ آپ پاشی، پاک فوج اور ریجنرز کے جوانوں نے حساس بندوں کی نگرانی سخت کردی ہے۔ادھر قادر پور لوپ بند کے اطراف میں واقع کچے کے علاقوں سے پاک فوج کے جوانوں نے سینکڑوں افراد کو ریسکیوآپریشن کر کے محفوظ مقامات تک پہنچایا ہے،جبکہ پنوں عاقل کچے کے علاقے میں مزید 4 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔دریائے سندھ میں طغیانی سے کندھ کوٹ اور غوث پور کے کچے کے 20 گاؤں اور دادو میں بھی متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ متاثرین کے لیے تنگوانی، کندھ کوٹ اور کشمور میں 28 امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔ ادھر دادو ضلع میں انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔نواب شاہ کے قریب مڈ منگلی حفاظتی بند پر پانی کا دباؤ مسلسل بڑھتاجارہا ہے جس سے بند میں کٹاؤ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ نواب شاہ میں کچے کے بعض علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.