5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، جب کہ جنوبی سندھ ،بالائی سندھ،سکھر ڈویژن، جنوبی خیبرپختوانخوا میں بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان اور مشرقی بلوچستان کے علاقے کوہلو ،بارخان، اور نصیرآباد کے بعض علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران ،مشرقی بلوچستان، صوبہ سندھ میں اکثر مقامات پر موسلاھار بارش کا جبکہ کشمیر ،پنجاب اور خیبر پختوان خوا میں کہیں کہیں پر بارش کاامکان ہے۔گلگت بلتستان میں بھی اگلے دو روز کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بھکر میں 58ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کوہاٹ میں 53،رحیم یار خان 46،جھنگ،45،پاراچنار 30،ڈیرہ غازی خان میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ حالیہ سلسلہ مزید ایک سے دو روز وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔