5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
غزہ :اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق
جنگ نیوز -
غزہ . . . غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی شیلنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔شیلنگ کا واقعہ جنوبی غزہ کے قریبی قصبہ خان یونس میں پیش آیا ۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج غزہ اور یہودی ریاست کے درمیان سرحدی علاقے کو پار کرنے کی کوشش کرنیوالے افراد کو نشانہ بناتی ہے ۔فلسطینی طبی عملہ کے مطابق ایمبولنس علاقہ میں مزید زخمیوں کو تلاش کررہی ہیں۔