5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برسلز : نیٹو ہیڈکوارٹر پر حملہ کا خطرہ، سکیورٹی بڑھادی گئی
جنگ نیوز -
برسلز . . . بیلجیم کے شہر برسلز میں نیٹو کے ہیڈکوارٹر پر ممکنہ دہشت گردوں کے حملے کی بنا پر سکیورٹی بڑھادی گئی۔بیلجیم کی وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق انہیں اطلاع ملی ہے کہ ملک میں کچھ اہم اہداف کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ تاہم اس معاملہ میں کوئی تفصیل دینے سے انکار کردیا۔بیلجیم میں روزانہ قومی و بین الاقوامی تنظیموں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔