5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شکیرا نے اپنا ذاتی پرفیوم متعارف کروا دیا
جنگ نیوز -
میڈرڈ . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . کولمبیا سے تعلق رکھنے والی نغمہ نگار،گلوکارہ،موسیقارہ،پروڈیوسر اور ڈانسر33سالہ شکیرا ، جن کے فٹ بال ورلڈ کپ کے گانےWaka Wakaنے دنیا بھر میں دھوم مچادی تھی اب اپنا ذاتی پرفیوم متعارف کروانے جارہی ہیں۔Puigبیوٹی اینڈ فیشن گروپ کے تعاون سے تیار کی گئی شکیرا کی S by Shakira خوشبو کی تعارفی تقریب اسپین کے شہر میڈرڈ میں منعقد ہوئی۔شکیرا کا کہنا ہے کہ جیسمین اور خوشبودار صندل کی مہک کو اپنے اندر سموئے ہوئے یہ پرفیوم ان کے گانوں کی طرح منفرد ہوگا اور ستمبر سے مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔