5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کینیا میں نئے ایوان کیلئے ریفرنڈم جاری
جنگ نیوز -
نیروبی . . . افریقی ملک کینیا میں نئے ایوان کیلئے ریفرنڈم جاری ہے۔اس ریفرنڈم میں حصہ لینے کیلئے12.5ملین ووٹرز نے خودکو رجسٹرڈ کرایا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ریفرنڈم میں کینیا کی عوام بڑی تعداد میں حصہ لے گی۔ مبصرین کے مطابق ووٹ کرنیوالوں میں سے زیادہ ترنئے آئین کی حمایت میں ووٹ ڈالیں گے۔ان کے مطابق یہ ریفرنڈم جمہوریت کے لیے ایک ٹیسٹ ہے۔نئے آئین کے تحت ملک میں کرپشن، سیاسی سرپرستی، غیرقانونی زمین پر قبضہ اور قبائلی نظام کو ختم کرنے کیلئے قوانین بنائے جائیں گے۔اس کے علاوہ صدر سمیت دیگر حکومتی اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔