تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جنوبی کوریا کی کلسے بحری مشقوں کا آغاز، شمالی کوریا کی مذمت

جنگ نیوز -
سیول . . . جنوبی کوریا جمعرات سے پانچ روزہ بحری مشقیں شروع کررہا ہے، تاہم شمالی کوریا نے ان مشقوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان مشقوں کا سخت رد عمل دے گا۔جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا پانچ روز پر مشتمل اینٹی سب میرین مشقیں منعقد کریگاجن میں چار ہزار پانچ سو بحری۔فضائیہ اور بری فوج کے اہلکار حصہ لیں گے۔یہ مشقیں شمالی کوریا کے ساتھ ملنے والی سمندری سرحد پر منعقد کی جارہی ہیں جہاں مارچ میں جنوبی کوریا کا بحری جہاز ڈوبا تھا جس میں46 عملے کے افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر الزام لگایا تھا کہ اس نے اس کے بحری جہاز کو میزائل مارکر ڈبویا تھاتاہم شمالی کوریا اس الزام کو رد کرتا ہے۔اس سے پہلے بھی جنوبی کوریا اور امریکا نے25 جولائی سے 28 جولائی تک مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کی تھیں جس کے بعد شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ ان دونوں کیخلاف کسی بھی وقت مقدس جنگ شروع کرسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.