تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اٹلی میں موٹی خواتین کے مقابلہ حسن کا انعقاد

جنگ نیوز -
روم . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . سڈول جسم کی حامل ماڈلز کے درمیان مقابلہ حسن تومنعقد کیا جاتا ہی ہے تاہم اٹلی میں فربہ خواتین کے لئے بھی بیوٹی کانٹیسٹ منعقد کیاجاتا ہے۔ حال ہی میں اٹلی میں موٹی خواتین کا یہ سالانہ مقابلہ حسن منعقد کیا گیا جس میں حصہ لینے والی خواتین کے لئے 100 کلو سے زائد وزن رکھنا ضروری ہوتاہے۔ Miss Cicciona نامی مقابلے میں اس سال 31 موٹی خواتین نے شرکت کی تھی جن میں سے جیتنے والی خاتون کا تعلق اٹلی کے شہر Naples سے ہے اور ان کا وزن 170 کلو ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.