5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اخبار پڑھنے سے مایوسی کا شکار ہو جاتی ہوں، بپاشا
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . آج کے جد یددور میں جہاں الیکڑانک میڈیانے ذرائع ابلاغ میں ایک انقلاب پرپا کردیا ہے وہیں زیادہ تر لوگ اب بھی خود کو باخبر رکھنے کے لیے اخباربینی کو ضروری سمجھتے ہیں لیکن اکثر لوگ بالخصوص ترقی پذیر دنیا کے باشندوں کا کہنا ہے کہ اخبار کا مطالعہ انہیں مایوسی اور پریشانی میں مبتلا کردیتا ہے۔بالی وڈ کی بے باک اداکارہ بپاشاکو بھی کچھ ایسی ہی شکایات ہیں۔معروف سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اخبار بینی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے بپاشا باسونے لکھاہے کہ وہ روزانہ دن کا آغاز صبح سویرے اخبار کے مطالعے سے کرتی ہیں لیکن اس کے بعد وہ شدید مایوسی کا شکار ہوجاتی ہیں کیونکہ اخبار میں قتل وغارت ،عصمت دری ،کرپشن اور غربت سے متعلق خبروں کے سوا کچھ اور پڑھنے کو نہیں ہوتا۔