5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صدر زرداری کا دورہ لندن خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے،رپورٹ
جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . صدر زرداری کا دورہ لندن خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے،صدر پاکستان آصف علی زرداری کے دورہ لندن کو ملکی اپوزیشن رہ نماؤں اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے علاوہ برطانیہ کی اپوزیشن جماعت کے پاکستانی نژاد رہ نماؤں کی طرف سے شدید محالفت کے باعث عالمی سطح پر اور خصوصی طور یورپی ممالک کے سیاسی حلقوں اور میڈیا میں خصوصی اہمیت حاصل ہوگئی ہے، منگل اور بدھ کے روزاکثر وبیشتر اخبارات نے صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دوہ لندن پر خبروں کے علاوہ دورہ کے حق اور مخالفت میں مضامین بھی شائع کیے ہیں۔صدر زرداری کا انٹرویو شائع کرنے والے فرانسیسی اخبار نے بھی دورہ لندن کا خصوصی ذکر کیا ہے۔ دیگراخبارت نے لکھا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کے برمنگھم جلسہ کو سیاسی طور بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس جلسے کی بھرپور کامیابی کی صورت میں یہ ثابت ہوگا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف ملک کے اندر ہی نہیں بلکہ اورسیز سطح پر بھی پاکستانیوں کی مقبول ترین جماعت ہے جس سے مغربی ممالک سیمت دنیا بھر کے حکمرانوں اور سیاسی حلقوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔اخبار نے مزید لکھا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں اور اپوزیش رہ نما صدر کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کررہے ہیں۔اخبار کے مطابق صدر آصف علی زرداری برطانوی وزیر اعظم پر واضح کریں گے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بے پناہ جانی ومالی قربانیاں دی ہیں اور اگر اتحادی اس مشکل گھڑی میں ہمیں مدد کے بجائے تنقید کا نشانہ بنائیں گے تو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ دریں اثناء دورے کی بھر پور مخالفت کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کے 7 اگست کو برمنگھم کے جلسہ کیلئے یورپ بھر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہ نما اور جیالے کارکن سرگرم عمل ہوگئے ہیں اور وہ قافلوں کی صورت میں جلسہ میں شرکت کیلئے جائیں گے۔ فرانس سے پیپلزپارٹی کے رہ نما ندیم ممتاز مہوٹہ نے جنگ کو بتایا کہ وہ بھی برمنگھم جلسہ میں شرکت کیلئے شاہد فاروق لنگڑیال اور دیگر ساتھوں سمیت شرکت کریں گے جبکہ پارٹی تنظیم کی طرف سے سید کفایت حسین نقوی کے مطابق پارٹی فرانس کی تنظیم بھی برمنگھم جلسہ میں شرکت کرے گی ۔جرمنی سے سید زاہد عباس اور سنیئر رہ نما سید ظفر عباس شاہ بھی برمنگھم جلسہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کیلئے سرگرم عمل ہیں۔