تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیل اور لبنانی فوج میں جھڑپ،صحافی سمیت 5افراد ہلاک

جنگ نیوز -
بیروت . . . اسرائیل اور لبنانی فوج کے درمیان جھڑپوں میں لبنانی صحافی سمیت پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔منگل کو اسرائیلی اور لبنانی فوج کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیلی فوجی ایک درخت گرانے کے لیے لبنانی سرحد کے اندر داخل ہوگئے۔لبنانی فوجی ذرائع کے مطابق اس درخت سے اسرائیلی فوج کو سرحدی گاؤں ادیسے پر نظر رکھنے میں مشکل ہورہی تھی۔لبنانی فوجی ذرائع کے مطابق لبنان کی فوج نے خبردار کر نے کیلئے اس وقت فائر کیا تھا جب اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہوئی۔جس کے جواب میں اسرائیل نے گولہ باری کی اور ہیلی کاپٹر سے شیلنگ کی۔اسرائیل نے حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی اپنی حدود میں معمول کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ لبنانی اسنائپرز نے ان پر فائرنگ کردی ۔تاہم آج بھی اسرائیلی فوجی دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر درخت ہٹانے کے لیے تیاریاں کررہے ہیں،جس کیلئے اسرائیلی ریڈیو کے مطابق فوجی اہلکار اور بکتر بند گاڑیاں سرحد پر جمع کی جارہی ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق لبنان سے جھڑپ میں دو لبنانی فوجی، ایک صحافی اور ایک عام شہری ہلاک ہواہے۔دونوں ممالک کے درمیان2006 میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد پہلی جھڑپ ہے۔ اقوام متحدہ اور امریکا نے دونوں ممالک سے صبر سے کام لینے کی درخواست کی ہے۔دوسری طرف حزب اللہ کے رہنما شیخ حسن نصر اللہ نے کہا اگر اسرائیلی فوج دوبارہ لبنان میں داخل ہوئی تو وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.