5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی: ٹارگٹ کلنگ پر انکوائری ٹریبونل کام کا آغاز نہ کرسکا
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کی ٹارگٹ کلنگ پر قائم کیا گیا انکوائری ٹریبونل آج بھی کام شروع نہیں کرسکا اور متعلقہ حکام کے طرف سے نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ٹریبونل متحدہ کے رکن اسمبلی رضا حیدر کی شہادت سے قبل شہر میں ہونے والی ٹارگت کلنگز کی تحقیقات کیلئے قائم کیا گیا تھا اور اس نے پیر سے کام شروع کرنا تھا۔ تاہم پیر کے روز ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کی انتظامات مکمل نہ ہونے کے سبب ٹریبونل کی کارروائی بدھ کو شروع ہوگی۔ آج یہ کارروائی پھر شروع نہیں ہو سکی اور ذرائع نے بتایا کہ نہ تو ابھی تک ٹربیونل کو کمرہ اور رجسٹرار فراہم کیا گیا ہے اور نہ ہی پراسیکیوٹر کا تقرر کیا گیا۔ ٹریبونل کیلئے نامزد جج علی سائیں ڈنو میتلو نے فول پروف سیکیورٹی،اسٹاف اور اخراجات مہیا کرنے کیلئے حکومت کو ایک خط تحریر کیا تھا لیکن اس خط پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔