تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہورہائی کورٹ: لاپتہ ڈاکٹر کے بارے میں وزارت دفاع سے جواب طلب

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور ہائی کورٹ نے جناح اسپتال کے لاپتہ ڈاکٹر علی عبد اللہ کی بازیابی کے بارے میں وفاقی وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت کے روبرو وزارت داخلہ کی طرف سے جواب میں ڈاکٹر علی عبداللہ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا اور عدالت کو بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کے علم میں نہیں کہ ڈاکٹر علی عبد اللہ کہا ں ہے۔۔ اس پر عدالت نے وزارت دفاع کو حکم دیا کہ وہ9 اگست کو ڈاکٹر علی عبد اللہ کے حوالے سے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کریں اور کارروائی ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.