5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رضا حیدر کا قتل :میرپورخاص میں دوسرے روز بھی کاروبار زندگی معطل
جنگ نیوز -
میرپورخاص . . . ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر کے قتل کے خلاف میرپورخاص میں دوسرے روز بھی کاروبار زندگی معطل رہا ۔تمام اہم مارکیٹیں اور کارباری مراکز بند رہے۔مسلم کالونی میں ایک دکان کو نذر آتش کردیا گیا ۔ ایک دن کی بندش کے بعد تعلیمی ادارے کھولے گئے تو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے شہر بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرادئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹائر جلائے گئے جبکہ بنک ، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیش بھی دوسرے روز بند رہے۔ میرپورخاص سے دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی پبلک ٹریفک مکمل بند رہی۔