تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ:فائرنگ سے زخمی ٹرانسپورٹر علاج کیلئے کراچی منتقل

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ کے علاقے لنک سریاب روڈ پرفائرنگ سے زخمی ہونے والے ممتازٹرانسپورٹرکو علاج کیلئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مشہور ٹرانسپورٹر فیروز خان لہڑی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جبکہ ان کا ڈرائیورامیر حمزہ موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا ۔ فیروز لہڑی کو اج صبح بلوچستان حکومت کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ہے جہاں علاج پر ہونیوالے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی ۔پولیس کے مطابق واقعہ کیخلاف مقدمہ لواحقین کی جانب سے بیانات نہ دیے جانے پر درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.