تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

راول پنڈی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

جنگ نیوز -
راول پنڈی . . . راول پنڈی کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ، ان میں انسٹھ فیصد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ14 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوئے جن میں سے66 ہزار سے زائد کامیاب ہوئے ، مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشنز ، راول پنڈی کے مقامی اسکولز کے طالب علموں نے حاصل کیں ، امتحانی نتائج اور پوزیشن ہولڈر طالب علموں کو اعزاز دینے کی تقریب مقامی اسکول میں ہوئی ۔میٹرک امتحانات کے نتائج کے مطابق جوادحسین نے ایک ہزر16 نمبر لے کر پہلی ، مہرخان نے ایک ہزار15 نمبرز کے ساتھ دوسری اور منیب الرحمن نے ایک ہزار10 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.