5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خلیج میکسیکو میں زیر سمندر تیل کا کنواں مکمل طور پر بند کرنے کی تیاری
جنگ نیوز -
میکسیکو . . . خلیج میکسیکو میں برٹش پیٹرولیم نے زیر سمندر کنویں کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے اقدام لیے ہیں۔ماہرین static kill کے طریقے میں مخصوص قسم کی مٹی کنویں کے اندر ڈال رہے ہیں۔یہ مخصوص مٹی کنویں میں موجود تیل کو پیچھے دھکیلے گی۔یہ عمل دو سے ڈھائی دن تک جاری رہے گا جس کے دوران کنویں کا اوپر والا حصہ بھرجائے گا۔امریکی حکومت کے ایک اندازے کے مطابق اپریل سے اب تک کنویں میں سے اب تک 4.9 ملین بیرل تیل نکل چکا ہے جن میں سے صرف آٹھ لاکھ بیرل تیل کو محفوظ کیا جاسکا۔