تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

قومی اسمبلی کے تین حلقو ں میں کل ضمنی انتخابات،تیاریاں مکمل

جنگ نیوز -
لاہور . . . قومی اسمبلی کے3حلقو ں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہورہی ہے۔ سرگودھا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد درجنوں پولنگ اسٹیشن پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جہاں کل عارضی خیمے لگا کر پولنگ کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ حلقہ این اے100 میں کل ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورپولنگ اسٹیشن پر انتخابی سامان روانہ کیاجارہاہے۔حلقہ این اے100 نوشہرہ ورکاں میں رجسٹر ڈ ووٹرز کی تعداد3 لاکھ 29 ہزار دوسو85 ہے۔یہ نشست لاہورہائیکورٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار مدثر قیوم ناہراکی ڈگری جعلی ثابت ہونے اور انہیں نااہل قراردیئے جانے کے سبب خالی ہوئی تھی ۔حلقہ میں مسلم لیگ ن نے مدثر قیوم ناہرا کے بھائی اظہر قیوم ناہرا کو ٹکٹ دیاہے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے تصدق مسعود خان کو میدان میں اتاراگیاہے۔دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔دونوں امیدواروں کیخلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔ سرگودھا میں این اے68میں ضمنی انتخاب مسلم لیگ نواز کے سید جاوید حسنین شاہ کی ڈگری جعلی ثابت ہونے اور نااہلی کے باعث منعقدکرائے جارہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے سردار شفقت حیات بلوچ اور آزاد امیدوار میاں مظہر احمد قریشی کے درمیان مقابلے کی توقع ہے۔حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد3 لاکھ 83ہزار سات سو43 ہے۔حلقہ میں مجموعی طورپر پولنگ اسٹیشن کی تعداد306ہیں ۔الیکشن کمشین کے مطابق25سے زائد پولنگ اسٹیشن زیر آب آگئے ہیں جہاں عارضی طورپرخیمے لگائے جائیں گے۔ این اے155 لودھراں2 کے ضمنی انتخاب کیلئے نو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جس میں پیپلزپارٹی کے نواب حیات اللہ خان ترین اور شہید کانجو گروپ کے اختر خان کانجو کے درمیان مقابلے توقع ہے۔یہ نشست پیپلزپارٹی کے موجودہ امیدوارنواب حیات اللہ خان ترین کی بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔جعلی ڈگری کے باوجود الیکشن کمیشن نے نواب حیات اللہ کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔یہاں ووٹرز کی کل تعداد2لاکھ72ہزار48ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.