5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صدر کے دورہ برطانیہ سے جگ ہنسائی ہورہی ہے،نوازشریف
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . مسلم لیگ نون کے قائدمیاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے لیکن حکمران شاہانہ اندازسے بیرون ملک دوروں میں مشغول ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کے پاکستان مخالف بیان کے بعد صدر کے دورہ برطانیہ سے جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں اسلام آبادمیں پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں کیں۔ اجلاس میں راجاظفر الحق،پرویز رشید،جڑواں شہروں سے پارٹی کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی ۔ نوازشریف کاکہناتھاکہ ڈیوڈ کیمرون کا بیان نہایت افسوس ناک اور حقائق کے منافی ہے، دہشت گردی کی جڑیں آمریت سے ملتی ہیں،لوگوں کو جمہوری انداز سے حقوق نہ ملیں تو وہ انتہا پسندی کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ این آر او کی تخلیق میں غیر ملکی قوتوں کا عمل دخل بھی قومی خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کاکہناتھاکہ آج سے سب سے بڑامشن سیلاب زدگان کی امدادکرناہے۔