5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ 7اگست سے شروع ہوگا
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . محکمہ موسمیات بلوچستان نے وارننگ دی ہے کہ صوبے میں بارشوں کا ایک نیاسلسلہ7اگست سے شروع ہوگا جس سے مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا خطرہ ہے ۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل موسمیات بلوچستان سیف اللہ شامی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان مین مون سون کا موجودہ سلسلہ کل تک ختم ہوجائے گا جس کی بعد7اگست سے خلیج بنگال آنیوالا مون سون کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا۔اس دوران ہونے والی بارشوں سے بارشوں سے صوبے کے مشرقی علاقوں بارکھان کوہلو،سبی نصیر آباد ،جعفر آباد می سیلابی ریلے آنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹرجنرل بلوچستان موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان میں بارکھان،بولان اورقلعہ سیف اللہ کے علاقے سیلابی ریلے کے راستے ہیں جب بھی طوفانی بارشیں ہوتی ہیں ان علاقوں کا سیلابی ریلے کا پانی سبی نصیر آباد اور جعفر آباد پہنچ جاتا ہے جس سے ان علاقون میں سیلابی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔