تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت : کامن ویلتھ گیمز کی تیار یوں میں بے قاعدگی کی تحقیقات کا خیر مقدم

جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . بھارت میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کرنے کے فیصلے کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رندھیر سنگھ نے خوش آئند قرار دیا ہے۔نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رندھیر سنگھ نے کہا کہ کمیٹی کا قیام وقت کی ضرورت اور درست اقدام ہے کیونکہ بے قاعدگیوں سے بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، اگر کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو اسے سب کے سامنے لانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹرجنرل ٹی ایس درباری اورڈپٹی ڈائریکٹرجنرل سنجے مہندرو کوبرطرف کرنے کا معاملہ کل ہونے والی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا، تین اکتوبر سے ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے متعلق مالی معاملات کی چھان بین کے لئے وزارت کھیل کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.