5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مردوں کو بھی رلادینے والی ٹاپ 20فلمیں
جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . خواتین کے لیے اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ فلمیں دیکھ کر وہ رو دیتی ہیں لیکن ہالی وڈ میں کچھ ایسی فلموں کا انتخاب بھی کیا گیا ہے جنہیں دیکھ کر مرد حضرات کی آنکھوں میں آنسوآجائیں۔ایک حالیہ سروے میں ایسی بیس فلمیں منتخب کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر مرد حضرات بھی اپنے آنسو نا روک سکے ۔پہلا نمبر فلم لارڈ آف دی رنگز ،دی ریٹرن آف دی کنگ ، کو ملا ہے جس کے اکثر مناظر ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ اپنے جذبات پر قابو نا رکھ سکیں دوسرا نمبرThe Shawshank Redemption کو ملا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر اینی میٹیڈ فلمUP آئی ہے جس میں ایک عمر رسیدہ شخص کا ایک بچے کے ساتھ رشتہ لوگوں کی آنکھ میں پانی بھر گیا۔