تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

محمدیوسف کو اسپورٹس ویزامل گیا ،اگلے ٹیسٹ میں شرکت تاحال مشکوک

جنگ نیوز -
لاہور . . . مڈل آرڈر بیٹسمین محمدیوسف کو اسپورٹس ویزامل گیا ہے ، جس کے بعدوہپہلی دستیاب فلائٹ سے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے، انگلینڈ کیخلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں شرکت بدستور مشکوک ہے۔بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لے آئیں اور ٹیسٹ کرکٹرمحمد یوسف کو انگلینڈ کا اسپورٹس ویزا مل گیا، بورڈ نے برطانوی سفارت خانے سے پیر کو یوسف کے ویزے کیلئے درخواست کی تھی جس کے بعد آج انہیں اسپورٹس ویزاجاری کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق محمد یوسف آج پہلی دستیاب فلائٹ سے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے، پاکستان اور انگلینڈکی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعے سے شروع ہو گا، تاہم یوسف کی فائنل الیون میں شمولیت کا امکان کم ہے، انگلینڈ کے دورے پر طلب کئے جانیوالے اسپنر رضا حسن پہلے سے ہی انگلینڈ میں موجود تھے انہوں نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.