تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

جنگ نیوز -
راولپنڈی....مظفر گڑھ ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اب تک ان علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔آئی ایس پی آر ملتان کے مطابق پاک فوج کے دو ہزار سے زائد جوان اس وقت لیہ ، کوٹ ادو، دائرہ دین پناہ ، تونسہ شریف ، دیرہ غازی خان ، جام پور ، اور راجن پور سمیت کئی سیلاب زدہ علاقوں میں پانی میں پھنسے افراد کو موٹر بوٹس اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو بچایا جا چکاہے ۔ ملتان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر زیب نے آج دائرہ دین پناہ ، کوٹ ادو اور تونسہ شریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی ۔ میڈیا سے گفتگو میں میجر جنرل نادر زیب نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 130 موٹر بوٹس کام کر رہی ہیں اور یہاں امدادی وسائل کو بڑھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس وقت ریسکیو اور ریلیف دونوں کام کر رہی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.