تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انسداددہشتگردی ایکٹ میں ترمیم پرتحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

جنگ نیوز -


اسلام آباد....جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ انہیں انسداددہشت گردی ایکٹ میں ترمیم پرتحفظات ہیں ، اس بارے میں انہوں نے وزیراعظم کوآگاہ کردیاہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی میں اضافے کی وجہ قانون میں کمزوری نہیں ، حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں ، قانون میں ترمیم کے بجائے پالیسی کودرست کیاجائے۔ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ انسداددہشت گردی ایکٹ کاغلط استعمال کیاگیا، حکومت بتائے کہ کیاتھانوں میں رشوت کے ریٹ نہیں بڑھیں گے، اورکیا قانون کو مذہبی لوگوں اور مدارس کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے بھارت کے دورے کے موقع پر جو بیان دیا اس سے خطے میں صورتحال بہتر ہونے کی بجائے پاک بھارت کشیدگی بڑھے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.