تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈر کر نہیں بیٹھیں گے دہشتگردوں کیخلاف جہاد جاری رہیگا، میاں افتخار

جنگ نیوز -
پشاور....وزیر اطلاعات خیبر پختونخوامیاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہم ڈر کر نہیں بیٹھیں گے، دہشت گردوں کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،یہ رحمانی اور شیطانی قوتوں کے درمیان مقابلہ ہے۔یہ بات انہوں نے دھماکے کے مقام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایاکہ دھماکے میں صفوت غیور سمیت3افراد شہید ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ صفوت غیوربہادر انسان تھے،دہشت گردوں کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے، ہم ڈر کر نہیں بیٹھیں گے ،ہمیں لوگوں کواعتماد اورحوصلہ دلانا ہے۔میاں افتخار نے کہا کہ یہ رحمانی اور شیطانی قوتوں کے درمیان مقابلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج دہشت گرد کمزور پڑچکے ہیں ،تاہم دہشت گردکہیں نہ کہیں موجود ہیں اورنیٹ ورک کمزورہوچکاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.