5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں ہونے والا دوروزہ امپائرز ریفریشر کورس ملتوی
جنگ نیوز -
کراچی...پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں ہونے والا دوروزہ امپائرز ریفریشر کورس ملتوی کر دیا ہے،پی سی بی کے ترجمان کے مطابق امپائرز ریفریشر کورس سات اور 8 اگست کو نیشنل ا سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونا تھا لیکن شہر کے کشیدہ حالات کی وجہ سے اسے ملتوی کر دی گیا ہے،نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔ اس سے قبل پی سی بی اسلام آباداور لاہور میں امپائرز ریفریشر کورس منعقد کرچکا ہے۔