تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈیوڈ کیمرون سے زیادہ صدر نے قوم کے وقار کو مجروح کیا ، نوازشریف

جنگ نیوز -
چارسدہ....سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے زیادہ صدر آصف زرداری نے قوم کے وقار کو مجروح اورمایوس کیا ہے ، حکومت نے متاثرین کی اس طرح امداد نہیں کی جس کی ضرورت تھی۔ وہ چارسدہ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ یہ تاریخ کا بدترین سیلاب ہے۔ جس نے آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بڑے پیمانے پر تباہی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران ایئرکنڈیشن کمروں سے نکل کر عوام کے دکھوں کا مدوا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں ۔ اور تمام حکومتی وسائل بروئے کار لایں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین سے دلی ہمدردی ہے۔ اور ان کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں بھی سیلاب ایا تھا جس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اشیا خوردونوش اور میڈیکل ٹیمیں خیبر پختونخوا میں متاثرین کے لئے بھیجی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.