تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وزیراعظم کامیانوالی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

جنگ نیوز -
میانولی....وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میانوالی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی چیک تقسیم کئے اس موقع پر لوگوں نے مقامی ایم این اے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میانوالی میں پہلے جناح بیراج کا دورہ کیا جہاں انہیں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیر اعظم کچا روکھڑی پہنچے اورعلاقے کا فضائی جائزہ لیا اور کشتی میں بیٹھ کرمتاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کی امداد کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کچہ روکھڑی میں چار کلومیٹر سڑک تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی۔ جیونیوزکے نمائندے قذافی بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھا کہ وہ امدادی سرگرمیوں سے مطمئن ہیں اور انہیں مزید تیز کیا جائے گا۔اس موقع پر لوگوں نے مقامی ایم این اے کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے اور نعرے بازی بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.