تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغان نائب صدر کریم خلیلی تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد....افغانستان کے دوئم نائب صدر کریم خلیلی پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، اپنے قیام کے دوران وہ قائم مقام صدر فاروق ایچ نائیک، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ افغان سفارتی ذرائع کے مطابق کریم خلیلی اپنادورہ پاکستان فاروق ایچ نائیک کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ کریم خلیلی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتوں میں پاک افغان تعلقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.